Board ka Imtahani Centre kay Asools aur Question Paper ko Hal Karne ka Tarika

امتحانی سنٹر اور  پیپر سے متعلقہ قواعد و ضوابط 

کسی بھی  بورڈ کے امتحان دینے سے پہلے اس بورڈ کے امتحانی سنٹر اور  پیپر سے متعلقہ قواعد و ضوابط (Rules and Regulations) کے بارے میں معلومات حاصل کر لینی چاہیے یا قواعد و ضوابط کو  اچھی طرح پڑھ لینا چاہیے۔  زیادہ تر طلباء   کو قواعد و ضوابط کے بارے میں پتہ نہیں ہوتا اور نہ ہی طلبا ء قواعد و ضوابط کے بارے میں جاننے کی کو شیش  کرتے ہیں۔ جس  کی وجہ سے طلبا ء کو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہےاور اسی وجہ سے ان کے پیپرز میں نمبر بھی کم آتے ہیں۔  زیادہ تر بورڈ مثلاً پنحاب ،  خیبر پختونخواہ،  سندھ،  بلوچستان،  فیڈرل وغیرہ کے  امتحان اور  پیپر سے متعلقہ قواعد و ضوابط ایک  ہی ہوتے ہیں۔

بورڈ کے امتحانی سنٹرکے اصول اورپیپر کو حل کرنے کا طریقہ 

 امتحان اور پیپر سے متعلقہ قواعد و ضوابط یا اصول مندرجہ ذیل ہیں۔

Board ka Imtahani Center kay Asools aur Question Paper ko Hal Karne ka Tarika

  1. پہلے پر چے کے لئے 45 منٹ قبل اور باقی پرچوں کے لیے30 منٹ قبل امتحانی سنٹر میں پہنچنالازمی ہے ۔
  2. کمرہ امتحان میں تمباکونوشی ممنوع ہے۔ نیز گستاخانہ اورناشائستہ حرکت کرنے والے امیدوار کے خلاف قوانین کے تحت تادیبی (Discipline) کاروائی کی جائے گی ۔
  3. ایسا مواد جس سے نقل ہو سکے امتحانی سنٹر میں لانے کی ممانعت ہے۔ نیز موبائل فون یا کوئی مواصلاتی آلہ یا اسلحہ بھی لے جا نا سخت منع ہے۔
  4. جوابی کاپی پر رول نمبر مخصوص جگہ پر تحریر کر یں۔ کسی دوسری جگہ پر لکھنے کی ممانعت ہے۔ نیز سوالیہ پرچہ وصول کرنے کے فوراًبعد امید وارا پنا رول نمبر دائیں کونے پرتحریر کریں ۔
  5. جوابی کاپی پروہی سوال نمبر لکھیں جو سوالیہ پر چے میں درج ہے نیز جوابی کاپی پر سوال اور اس کے تمام اجزاء کا جواب ایک ہی جگہ تحریر کیا جائے ۔
  6. جوابی کاپی کے ہر صفحہ پر دونوں طرف اس طرح سے جواب لکھیں کہ کوئی سطر خالی نہ ر ہے۔
  7. امیدوارن جوابات مکمل کرنے کے بعد اصل کاپی یا اضافی کا پیوں پر “ختم شد ” کے الفاظ لکھیں اور خالی جگہ پر لکیر لگا کر کاٹ دیں ۔ جوابی کاپی کاصفحہ پھاڑنا جرم ہے ۔
  8. پر چہ سوالات تقسیم ہونے کے ایک گھنٹے تک اور آخری پندرہ منٹ میں امیدوار کو کمرہ چھوڑنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اگر امیدوار پرچہ ختم ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے پر چہ ختم کر کےکمرہ امتحان چھوڑ نا چاہے  تو یہ پرچہ سوالات بھی  جوابی  کا پی کے ساتھ جمع کرانا ہوگا ۔
  9. کمرہ امتحان میں عام اور سائنٹیفک کیلکولیٹر استعمال کر نے کی اجازت ہو گی جبکہ کمپیوٹرائز کیلکو لیٹر استعمال کر نے کی ممانعت ہو گی ۔
  10. امید وار تمام ضروری اشیاء پین ، پینسل، پیمانہ جیومیٹری بکس ، کیلکولیٹر وغیرہ ہمراہ لائیں جبکہ ایک دوسرے سے ان  چیزوں کے تبادلے  کی اجازت نہیں ہوگی۔
  11. طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ جوابی کا پی پر کوئی نازیبا الفاظ نہ لکھیں گے اور نہ ممتحن(Examiner) کو کسی  قسم کی التجا یا اپیل کریں گئے بصورت دیگر مروجہ قوانین کے تحت تادیبی (Discipline) کا روائی کی جائے گی۔
  12. امید وار کوآ گا ہ کیا جا تا ہے کہ کسی پر چہ کوڈرا پ (Drop) کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔
  13. طلباء کو چاہیے کہ سوالات سے مطلوبہ تعداد کے مطابق ہی حل کریں اور زائد سوال حل کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگریہ عمل طالب علم کے نتیجہ براثر انداز ہو سکتا ہے ۔
  14. طلباءاس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ ایک ہی سوال دو بارہ حل نہ کریں۔ اگر ایسا کرنا ناگزیر ہو تو  پہلے حل کردہ سوال کو کاٹ  دیں ورنہ پہلے حل کردہ سوال کے نمبر دیئے جائیں گے۔
  15. امید وار جوابی کاپی کے ہر صفحہ پر صرف ایک طرف حاشیہ لگا سکتا ہے ۔ دونوں طرف حاشیہ لگا نا ممنوع ہے۔
  16. پر چہ حل کرتے وقت نیلی یا کالی سیاسی کی بال پوائنٹ استعمال کریں۔ سیاہی دار قلم (Fountain Pan)  کے استعمال کی صورت میں صرف کالی سیاہی استعمال کی جائے ۔
  17. امید وار پرلازم ہے کہ وہ اپنی تصور ،مضامین اور شناختی نشان میں غلطی کی صورت  میں رول نمبر سلپ ملتے ہی فوراً بورڈ کو امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی مطلع کر دے اور اس کی مطلوبہ درستگی کروائے۔
  18. ایسے امیدوار ان جو ایس ایس سی پارٹ ون (SSC-Part-I) میں ایک یا دو مضامین میں نمبر ز بڑھانے  (Marks Improvement) کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔  وہ ایس ایس سی پارٹ ٹو  (SSC-Part-II) سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ  میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  19. کسی امیدوار کو کسی بھی صورت میں الاٹ شدہ سنٹرکے علاوہ  کسی اور  سنٹر  سے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر وہ  ایسا کرے گا تو بورڈ  قوانین کے مطابق کا روائی عمل میں لائی جائیگی ۔ نیز اپنے درست امتحانی سنڑ کو تلاش کرنا اور کمرہ امتحان میں مقرر کردہ سیٹ (Seat) پر بیٹھنا امیدوار کی زمہ داری ہو گی۔
Scroll to Top