Ayyam-e-Tashreeq kitnay ha aur Takbeer-e-Tashreeq ka kia matlab ha

ایام تشریق کسے کہتے ہیں، یے کون سے دن ہوتے ہیں اور ان کی تعداد کتنی ہے اور تکبیرات تشریق کیا ہے۔ ان سب باتوں کی تفصیل جاننے کیلیے ساری تحریر پڑھے اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہو گا۔

ایام تشریق کون سے دن ہیں اور تکبیرات تشریق کیا ہے

ایام تشریق

 ایام تشریق اسلامی مہنیے ذالحجہ میں آتے ہیں مطلب کے ایام تشریق  ذا لحجہ کے مہینے میں ہوتے ہیں ۔ ایام تشریق کی تعداد پانچ ہے۔ ۹ ذا لحجہ سےلے کر۱۳ ذا لحجہ تک  کے دنوں کو  ایام تشریق کہتے ہیں۔

تکبیرات تشریق

 ۹ ذا لحجہ کی فجر کی نماز سےلے کر۱۳ ذا لحجہ کی عصر کی نماز تک ہر فرض  نماز کے بعد  تکبیرات تشریق پڑھتے ہیں۔  تکبیرات تشریق ہر مسلم مرد اور عورت پر  ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے اور تین مرتبہ سنت ہےچاہیے وہ  تنہا یا باجماعت نمازپڑھے   ۔ مرد حضرات بلند آواز سے تکبیرات تشریق پڑھے گے جبکہ   خواتین آہستہ آواز سے پڑھے گی۔ تکبیرات تشریق یہ ہیں؛

اَللہُ اَکْبَرُط اَللہُ اَکْبَرُط لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَرُط اَللہُ اَکْبَرُط وَلِلّٰہِ ا لْحَمْدُط

Ayyam-e-Tashreeq kitnay ha aur Takbeer-e-Tashreeq ka kia matlab ha

اگر تکبیرات تشریق کہنا بھول گے یا  تکبیرات تشریق نہی پڑھی تو

  • اگر کوئی مرد یا عورت یہ تکبیرات کہنا بھول جاے یا جان بوجھ کر کوئی ایسا کام کر لے جو نماز کے منافی ہوتا ہے  یا کوئی  بات زبان سے کر ے یا بھول کر مسجد سے نکل جائے تو اب یہ تکبیرات نہیں کہی جائیں گی کیونکہ ان کی قضا ء نہیں ہوتی، اب توبہ واستغفار کے ذریعے یہ کوتاہی بخشوانے کی کوشیش کرے۔ ( احسن ا الفتاوی)
  • اگر کوئی مرد یا عورت یہ تکبیرات کہنا بھول جاے تو اگر کوئی ایسا کام نہی کیا جو نماز کے منافی ہوتا ہے مثلاً بات چیت نہیں کی  یاابھی مسجد سے   نہی نکالا اور یا د آ گیا تو تکبیرات کہا دینی چاہیے۔
  • اگر کسی نماز کے بعد اما صاحب تکبیر کہنا بھول گئے تو ان کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ مقتدیوں  خود  ہی یہ تکبیرات کہنا شروع کر دیں۔

مسبوق بھی تکبیرات کہے

اما م کے سلام پھیرنے کے بعد جن مقتدیوں  کی رکعتیں باقی رہ گئیں ہوں وہ  ان کی ادائیگی کے بعد بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں گے۔

 مسئلہ

  • اگرایام تشریق کے دوران کوئی نماز قضا ہو جاتی ہے تو قضا نماز کو انہی ایام تشریق کے دنوں میں ادا کرے تو یہ تکبیرات تشریق کہنا واجب ہے۔
  • اگر ایام تشریق سے پہلے کے دنوں کی کوئی نماز ان دنوں میں ادا کرے تو پھر تکبیرات تشریق نہیں پڑھے گا۔
  • اسی طرح اگرایام تشریق کے دوران کوئی نماز قضا ہو جاتی ہے تو قضا نماز کو ایام تشریق کے دنوں  کے گزار جانے کے بعد میں ادا کرے تو یہ تکبیرات تشریق نہیں پڑھے گا۔

 

 

 

Scroll to Top