Qaumi Bachat Bank UnionPay Chip Card Ka Baray Ma Maloomat aur Is ka Fayde

یو نین پے چپ  کارڈ (بنیادی)

نیشنل سیونگ سینٹر کے پاکستان میں 40 لاکھ سے زائد صارفین(Customers) ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ریٹائرڈ افراد، پنشنرز، بوڑھے بزرگ شہری، بیوائیں اور معذور افراد ہیں جنہوں نے مناسب منافع کمانے کے لیے نیشنل سیونگز سینٹر میں اپنی بچائی ہوئی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ لوگ نیشنل سیونگز سنٹر کو اپنی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سمجھتے ہیں کیونکہ یہ سرکاری ادارہ ہے۔

یو نین پے چپ  کارڈ (بنیادی) کے متعلق معلومات

نیشنل سیونگز کے صارفین کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ نیشنل سیونگز نے یونین پے چپ کارڈ(ڈیبٹ کارڈ /اے ٹی ایم)  متعارف کرایا ہے تاکہ ریٹائرڈ لوگوں، پنشنرز، بوڑھے بزرگ شہریوں، بیواؤں اور معذور افراد کو ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لیے آسانی ہو۔ چپ کارڈ کی وجہ سے ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لیے نیشنل سیونگ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لیے کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام نیشنل  بچت کھاتہ(سیونگ اکاؤنٹ) اور بچت سرٹیفیکٹ  (سیونگ سرٹیفکیٹ) رکھنے والے یو نین پے چپ  کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یو نین پے چپ  کارڈ کے لیے درخواست دینے سے پہلے، اگر ان کے پاس بچت کھاتہ (سیونگ اکاؤنٹ) نہیں ہے تو انہیں باقاعدہ بچت کھاتہ(سیونگ اکاؤنٹ)   کھولنا ہوگا۔

بچت (سیونگ) سرٹیفکیٹ اور بچت کھاتوں ( سیونگ اکاؤنٹس) کی فہرست؛

بچت کے سرٹیفکیٹس

  • ڈیفنس بچت (سیونگ) سرٹیفکیٹ
  • بہبود بچت (سیونگ) سرٹیفکیٹ
  • باقاعدہ آمدنی کے سرٹیفکیٹ
  • خصوصی بچت سرٹیفکیٹ
  • قلیل مدتی بچت کے سرٹیفکیٹ

بچت اکاؤنٹس

  • بچت اکاؤنٹ
  • پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ
  • خصوصی بچت اکاؤنٹ
  • شہداداس فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ

یو نین پے چپ  کارڈ (بنیادی) کے فائدے

  • ملک بھر میں قابل قبول
  • فنڈز کی منتقلی (صارفین کے قومی بچت کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی ہو گی)۔
  • آن لائن ادائیگیاں (ایک لنک اے ٹی ایم پر یوٹیلٹی بل کی ادائیگی، اور مختلف آن لائن شاپنگ اسٹورز جیسے pk پر آن لائن خریدار ی (شاپنگ) کر سکتے ہیں
  • خریداری کی سہولت (پوائنٹ آف سیل(پی او ایس)  اور ریٹیل اسٹورز پر خریداری)
  • کسی بھی بینک کےاے ٹی ایم پر کام کرتا ہے ( ایک لنک پر اے ٹی ایم سے کیش نکال سکتے ہیں۔ یو نین پے چپ کارڈ  کو بچت (سیونگ)  سرٹیفکیٹ اور بچت (سیونگ)  اکاؤنٹ سے منسلک کیا جائے گا جہاں سے صارفین اپنا ماہانہ منافع نکال سکتے ہیں)۔

نیشنل سیونگز یو نین پے چپ  کارڈ  کی  روزانہ ٹرانزیکشن کی حدیں۔

نیشنل سیونگز یو نین پے چپ   کارڈ کے لیے روزانہ کی حدیں حسب ذیل ہیں۔

ایک لنک اے ٹی ایم پر روزانہ کیش نکالنے کی حد 25000 روپے

روزانہ  پوائنٹ آف سیل (پی او ایس)پرخریداری 100,000 روپے

 روزانہ آن لائن خریداری کی حد 100,000 روپے

چارجز کا شیڈول

(بشمول ایف ای ڈی /سیلز ٹیکس)

یکم جولائی،  2022سے  نافذ العمل ہو گا

یونین پے چپ ڈیبٹ کارڈ (بنیادی) کی فیس

جاری کرنے کی فیس یونین پے چپ ڈیبٹ کارڈ( بنیادی)                          مفت

 سالانہ سروس فیس کلاسک                                                              مفت

کارڈ کی تبدیلی                                                                               مفت

اے ٹی ایم سروسز کی فیس

نقد رقم نکالنے کی فیس

پاکستان کے اندر                                    -/ 23.44 روپے فی  ٹرانزیکشن

بین الاقوامی                                     -/ 300روپے  فی ٹرانزیکشن یا 3فیصدرقم کا  ( یا جو بھی زیادہ ہو)

بیلنس انکوائری فیس

پاکستان کے اندر -/ 2.63 وپے فی  ٹرانزیکشن اور رسیداجرء کےاضافی  2.5 روپے ہوں گے

بین الاقوامی -/ 150 روپے فی  ٹرانزیکشن

 پوائنٹ آف سیل(پی او ایس) ٹرانزیکشنز

پی او ایس (پاکستان کے اندر)                                                مفت

پی او ایس (بین الاقوامی)        -/ 300روپے  فی ٹرانزیکشن یا 3فیصدرقم کا  ( یا جو بھی زیادہ ہو)

نوٹ : – یو نین پے چپ  کارڈ (بنیادی) کا فارم حا صل کرنے کے لیے نیچے دیا گے لنک پر کالک کرے

فارم حا صل کرنے کے لیے یہاں پر کالک کرے

Scroll to Top